پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

این اے 240 میں پر امن الیکشن کرانے میں الیکشن کمیشن ناکام ہوگیا ہے۔علی حسین نقوی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی کا حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخابات کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں اور پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار۔سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ این اے 240 میں پر امن الیکشن کرانے میں الیکشن کمیشن ناکام ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن حلقہ این 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے۔ریاستی ادارے حلقہ این اے 240 میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کا فوری نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے مختلف پولنگ سٹیشنز پر جھگڑےاور فائرنگ ریاستی اداروں کی ناکامی ہے۔انتظامیہ ایک ضمنی انتخابی حلقے کو کنٹرول نہ کر سکی۔ اگلے بلدیاتی انتخابات کے دوران پورے سندھ کے حالات کو پُرامن کیسے رکھے گی۔انتظامیہ اپنی آئینی ذمہ داریوں کا درک کرے۔ریاستی ادارے کسی شخص یا جماعت کے غلام نہیں بلکہ ایک ریاست کے امن و سلامتی کا فریضہ ان پر عائد ہوتا ہے۔امن و امان خراب کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button