مشرق وسطی

اسلامی ملک صیہونی حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون ختم کریں، امیر عبداللہیان

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کے غیر معمولی جرائم سے یہ ثابت ہوتا ہےکہ وہ جان بوجھ کر فلسطین کو تباہ کر رہی ہے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ امریکہ کے اعلی حکام عملی طور پر صیہونی حکومت کو رفح پر حملے کے لئے گرین سگنل دے رہے ہيں۔

وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلامی تعاون تنظيم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا کہ بلا شبہ صیہونی حکومت کے ساتھ ہر طرح کا معاشی تعاون یا اس کی مالی، فوجی یا سیاسی مدد، صیہونیوں کے جرائم میں شرکت اور فلسطینیوں کی نسل کشی سمیت مذموم اقدامات میں اس کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کابل، ایرانی سفارتکار حسن کاظمی قمی کی گلبدین حکمتیار کیساتھ ملاقات

انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کے اجلاس میں عالمی عدالت انصاف میں نسل پرست اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے میں اس کی پوری طرح سے حمایت کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کا سلسلہ ختم کرنے اور اس کی مصنوعات کے بائکاٹ کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف ہماری کارروائي ٹھوس اور موثر ہونی چاہیے اور عالم اسلام متحد ہو کر وائٹ ہاوس اور صیہونی حکومت کو جنگ و نسل کشی روکنے ، سرحدیں کھولنے اور غزہ کے فلسطینیوں کے لئے امداد کی ترسیل کے لئے تیار کرنا چاہیے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ بلا شبہ تمام مصائب کے باوجود اس دور سے بھی فلسطینی نکل ہی جائيں گے لیکن اس غیر مساوی جنگ میں اور اس بحران و نسل کشی کے دوران تمام ملکوں خاص طور پر اسلامی ملکوں کا کردار تاریخ میں ہمیشہ کے لئے ثبت رہے گا۔ عالمی رائے عامہ کو اسلامی تعاون تنظیم سے یہ توقع ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں صرف مذمت پر ہی اکتفا نہ کرے بلکہ ایسے عملی اقدامات کرے جن کی وجہ سے فلسطین میں اس کے جرائم اور قتل عام پر لگام لگ جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button