مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی بچوں کی اسمگلنگ میں یورپی اور امریکی مافیاؤں کا ہاتھ

شیعہ نیوز:، قومی حکومت کے سیکورٹی اداروں نے انقلاب یمن کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کے حکم پر بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث بعض گینگز کا پتہ لگایا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق، اسمگلروں کے یہ گینگز، بچوں کو جبری مشقت، جنسی استحصال اور گدا گری کی غرض سے پہلے سعودی عرب اور وہاں سے دیگر عرب ممالک میں موجود اپنے گاہگوں کو فروخت کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے اسمگلر ان کے اعضائے بدن کی فروخت کے گھناؤنے کاروبار میں بھی ملوث ہیں اور انہیں امریکی و یورپی مافیاؤں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔

اسمگلروں کے ہاتھوں بچوں کی خرید و فروخت کی رپورٹیں ملنے کے بعد انقلاب یمن کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ، قومی حکومت کے متعلقہ اداروں کو معاملے کی فوری چھان بین کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button