اہم پاکستانی خبریں

جنوبی وزیرستان میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

شیعہ نیوز: جنوبی وزیرستان میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان کا بتانا ہے کہ دھماکہ وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

جنوبی وزیرستان میں وانا ک علاقے میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس دھماکے کا ٹارگٹ امن کمیٹی کے ارکان تھے۔

ڈپٹی کمشنر کا بتانا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ دھماکے سے امن کمیٹی کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button