مشرق وسطی

عوامی ضروریات کو پورا کئے بغیر جنگ بندی کی مدت میں توسیع طبی موت ہے، صنعا

شیعہ نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بارے میں یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے موقف میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں پایا جاتا اور جنگ بندی سے متعلق یمن کے مطالبات انسان دوستانہ اصول پر استوار ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ مقابل فریق اگر یمن کی جنگ اور اس ملک کے عوام کا محاصرہ ختم کرنا چاہتا ہے تو یمن کے انسان دوستانہ مطالبات پر اختلاف نہیں کرنا چاہئے اور یہ کہ جنگ بندی، یمنی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے مذاکرات کا بہترین موقع ہے۔

ہشام شرف نے کہا کہ یمنی شہریوں کی اہم ترین ضروریات سے چشم پوشی کر کے جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا مطلب یمن کو تدریجی موت کے مرحلے میں پہنچانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کے تناظر میں یمنی عوام کی مشکلات دور کئے جانے کی اشد ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button