پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وفاقی وزیر پیر نور الحق کی علامہ طالب جوہری کے فرزند سے اظہار تعزیت

شیعہ نیوز: خطیب شام غریباں علامہ طالب جوہری رح کی انچولی میں واقعے رہائش گاہ پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور آفتاب جہانگیر کے ہمراہ آمد اور مرحوم علامہ طالب جوہری کے فرزند علامہ ریاض جوہری صاحب سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر پاکستان کے نامور عالم دین ، مفسر قرآن مرحوم علامہ طالب جوہری رح کی رہائش گاہ پہنچ کران کے لیے فاتحہ خوانی کی اور محرم الحرام میں علامہ ریاض جوہری صاحب کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی کوششوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر پیرنور الحق قادری نے علامہ طالب جوہری کی دینی وعلمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ علامہ طالب جوہری کی رحلت سے ایک بڑا خلاء پیدا ہوا ہے، اس موقع پرعلامہ ریاض جوہری صاحب نے خصوصی طور پر زیارت پالیسی پر بھی وفاقی وزیر سے بات چیت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button