اہم پاکستانی خبریں

پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان حتمی مذاکرات آسٹریلیا میں شروع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(FATF) کے درمیان ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے حتمی مذاکرات آسٹریلیا میں شروع ہوگئے۔

زرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگ اینڈ کرائم کے تعاون سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ شروع کردی گئی ہے اور منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا، FATF کے وفد میں شامل ایشیاء پیسفک گروپ(اپی جی)کی جانب سے ٹیررازم فناسنگ میں ملوث عناصر کو سزائیں دینے پر زور دیا جارہا ہے ، پاکستان نے 26میں سے22 نکات پر عملدرآمد کے بارے میں رپورٹ پیش کی، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر کررہے ہیں، وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے زیادہ پیش رفت کی ہے اس لیے توقع ہے نومبر میں اچھی خبر آئیگی اور پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں تو شامل نہیں ہوگا اور گرے لسٹ سے نام نکالے جانے کے بھی امکانات ہیں ۔

FATF کو ٹیررازم فناسنگ اور ٹیررازم میں مبینہ طور پر ملوث تنظیموں ،افراد کیخلاف کارروائی ، حافظ سعید ، متعددمدارس کے حوالے سے بتایاگیا، بیئرر سرٹیفکیٹس اور بیئرر انعامی بانڈز ختم کرنیکی شرط پر عمل کیا گیا،40 ہزارمالیت کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن پرفیٹف نے اطمینان کا اظہار کیاہے ، ادھرنیکٹا کی جانب سے فراہم فہرست اور تفصیلات کی تصدیق آخری مراحل میں ہے، ٹیررازم فنانسنگ ، منی لانڈرنگ کے حوالے سے 37 افرادکیخلاف کارروائی جاری ، وکلاء،چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ودیگرکی مانیٹرنگ و نگرانی کا میکنزم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close