سندھ پولیس بے لگام، حکومتی احکامات ماننے پر علامہ مرزا یوسف پر ایف آئی آر درج کرلی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ پولیس کا کراچی میں ایک اور انوکھا کارنامہ ، کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سرکاری حکم کے بعدجامع مسجد نورایمان ناظم آباد میں نماز جمعہ کی عدم ادائیگی کے باوجود بزرگ شیعہ عالم دین علامہ مرزایوسف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جامع مسجد نورایمان کے امام جمعہ علامہ مرزا یوسف حسین پر نماز جمعہ معطل کرنے کے باوجود مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سندھ پولیس نے بزرگ شیعہ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین اور ان کے بیٹے سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت ناظم آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
اس موقع پر علامہ مرزایوسف حسین نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات پر پابندی کی وجہ سے مسجد نورِ ایمان میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی نہیں کی گئی لیکن پھر بھی پولیس نے میرے اور بیٹے اور مسجد کے مؤذن کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے فریکچر کی وجہ سے گھر میں موجود ہوں، آج مقدمے کی اطلاع ملتے ہی اس ہی حالت میں تھانے گرفتاری کے لئے پیش ہوا تاہم پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔