گجرانوالہ میں خواتین کی مجلس پر درج ایف آئی آر ایم ڈبلیوایم کی کوشش سے خارج،ایس ایچ او معطل
شیعہ نیوز:تھانہ کامونکی صدر ضلع گجرانوالہ میں خواتین کی مجلس عزا کے خلاف درج ایف آئی آر مجلس وحدت مسلمین کےبروقت رابطوں اور کوششوں کی بدولت خارج کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق متعصب ایس ایچ او کو فوری معطل کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ ابو تراب محمد نگر کامونکی ضلع گجرانوالہ میں آغا زمحرم الحرام کے سلسلے میں خواتین کی مجلس عزا منعقد کی گئی جس کے خلاف متعلقہ تھانے کے متعصب حکام کی جانب سے بانی مجلس زاہد شاہ ولد علی اسد اللہ کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت بلاجواز مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے کے اندراج کی خبر ملتے ہی ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے رہنماؤں بشمول مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی نےپاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن سے رابطہ کرکے مونس الہیٰ کے توسط سے یہ ایف آئی آر فوری ختم کروادی ۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ تھانے کےمتعصب ایس ایچ او کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔