فتنوں کے سد باب کے لیے شیعہ سنی وحدت ضروری ہے۔ لبنانی عالم دین
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خبررساں ادارے’’العہد‘‘ کے مطابق توہین آمیز ویڈیو کی وائرل ہونے کے بعد سنی عالم دین شیخ حسام العیلانی، جو شہر صید کی مسجد الغفران میں امام جماعت ہے نے رسول اکرمؐ کی آل کے حوالے سے توہین آمیز اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ اہل بیت رسولؐ کے اہل سنت کے نزدیک مقام سے سب آگاہ ہیں۔
انہوں نے مختلف علاقوں میں تشدد آمیز مظاہروں اور املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی مذمت کی اور شیعہ سنی علماء کی دوستی اور مشترکہ درخواست کو قابل قدر قرار قرار دیا۔
العیلانی نے فتنوں کی سد باب کے لیے شیعہ سنی وحدت کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: جس شخص نے اہل بیت رسول خداؐ کی توہین کی ہے اگر وہ فضاء کو مناسب نہ سمجھتا تو ایسے اقدام کی جرات نہ کرتے۔ان کا کہنا تھا کی ایسے اقدامات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لبنان داخلی جنگ کے خطرے سے دوچار ہے ۔
لبنانی شیخ حسن مرعب نے ایک سنی کی جانب سے ایسے اقدام کو ملک میں فرقہ وایت کے خطرات کا پیش خیمہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم شیعہ و سنی لا الہ الا الله و محمد رسول الله پر درود و سلام کرنے والے ہیں اور اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ اہل بیت رسول خداؐ پر الزام رسول خدا اور خدا سے ٹکر لینے کے مترادف ہے اور جو آل رسول کی توہین کرتا ہے وہ اہل سنت کا فرد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی علماء لبنان میں اس فتنے کی مذمت کرتے ہیں اور علماء کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ لبنان میں شیعہ سنی فسادات برپا کریں۔
قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ہوئی تھی جس میں ایک فرد آل رسول کے حوالے سے توہین کرتا ہے جس پر ملک میں فسادات کی لہر پھیل گئی تاہم حزب اللہ اور تحریک امل نے لوگوں کو آرام سے رہنے کا مشورہ دیا ہے۔