مشرق وسطی

عراق سے غیر ملکی افواج کو نکل جانا چاہئیے، ہادی العامری

شیعہ نیوزعراقی  پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری نے بغداد میں ترکی کے سفیر علی‌ رضا گونَی سے گفتگو میں دونوں ملکوں کے روابط ، دونوں ملکوں کے مابین پائے جانے والے اختلافات کے حل اور عراق کی جانب سے اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں ہادی العامری نے کہا کہ عراق کی بنیادی آئین میں اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ہمسایہ ممالک کیلئے بھی خطرہ ہیں۔

شام کے شمال اور مشرقی علاقے کافی عرصے سے امریکہ اور ترکی اور ان ممالک سے وابستہ عناصر کے قبضے میں ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کے استقامتی جماعتوں نے کہا ہے کہ امریکہ قبضہ گری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس لئے اسے عراق سے چلے جانا چاہئیے، بصورت دیگر امریکی مفادات کو نقصان پہنچایا جائے گا۔دوسری جانب عراقی وزارت داخلہ نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے گھر پر مبینہ ناکام ڈرون حملے کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

عراقی خبررساں ایجنسی واع کے مطابق وزارت داخلہ کے شعبہ اطلاعات عامہ کے سربراہ بریگیڈیئر سعد معن نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں مبینہ ناکام حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ حملہ دہشت گردانہ اور ناقابل قبول ہے۔

سعد معن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے گھر پر 3 ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا جبکہ اس دوران سنی جانے والی فائرنگ کی آواز، ان ڈرون طیاروں کو سرنگوں کرنے کے لئے چلائی جانے والی گولیوں کے باعث تھی درحالیکہ حملہ آور 3 ڈرون طیاروں میں سے 2 کو موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا تاہم تیسرا ڈرون طیارہ وزیراعظم ہاؤس کے ساتھ جا ٹکرایا جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جو اس وقت ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

سعد معن نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ اس حوالے سے وسیع تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button