پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیر خارجہ چہلم امام حسینؑ پر زائرین کے ویزوں کا مسئلہ حل کروائیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ چہلم امام حسینؑ پر عراق جانے والے زائرین امام حسینؑ کے ویزوں کا مسئلہ حل کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں یہاں بیٹھے حکومتی نمائندے سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کہیں کہ وہ چہلم امام حسینؑ کیلیے عراق جانے والے زائرین کے ویزوں کا مسئلہ حل کروائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں اربعین ویزہ پالیسی، علامہ راجہ ناصر کا عراقی وزیر اعظم کو خط

انہوں نے کہا کہ اس وقت عراقی ایمبیسی میں پاکستانی 90 ہزار زائرین کے ویزہ کی درخواستیں موجود ہیں لیکن ان کو ویزہ کے حصول مین مشکلات کا سامنا ہے، وزیر خارجہ اس معاملے کو حل کرنے مین اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ زائرین 20 صفر سے پہلے عراق پہنچ سکیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں اربعین ویزہ پالیسی، ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کاعراقی سفیر کو خط

واضح رہے کہ عراقی وزارت داخلہ کی جانب سے اربعین حسینی پر جانے والے زائرین کی جانب سے ویزہ پالیسی تاخیر سے جاری کی گئی اور اس میں اپروول کی شرط عائد کردی گئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں زائرین کی زیارت سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button