اہم پاکستانی خبریں

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کل یوم تشکر منانے کی ہدایت

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر اپنے ووٹرز اور  کارکنوں کو کل بروز اتوار ملک بھر میں یوم تشکر منانے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنیوالے وکلا نے عمران خان کا یہ پیغام قوم تک پہنچایا ہے۔ وکلاء کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پوری قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا معیشت زمین بوس ہوچکی ہے اس لئے ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنایا ہے، اب تمام ادارے ملک کیلئے سوچیں، عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، مکس اچار حکومت سے مسائل حل نہیں ہوں گے، 50 سیٹوں پر کوئی کیسے حکومت بنانے کا اعلان کر سکتا ہے۔ پی ٹی آئی بانی چیئرمین نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی، قوم کے مینڈیٹ کیساتھ جو سلوک ہو رہا ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے، جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے وہاں کے عوام کل دوپہر  کو نکلیں پُرامن احتجاج کریں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ٹریک ریکارڈ ہے ہر بار ملک کو ڈیفالٹ کر کے بیرون ملک چلے جاتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button