
مشرق وسطی
لبنان کی سرحد پر تحریر الشام کے چار دہشت گرد ہلاک اور گرفتار
شیعہ نیوز:لبنانی میڈیا نے سرحدی علاقے بقاع میں لبنانی خانہ بدوشوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے دو عناصر کے ہلاک اور دو دیگر کے پکڑے جانے کی اطلاع دی ہے
رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ تحریر الشام اور لبنانی خانہ بدوشوں کے درمیان اس ملک کے سرحدی علاقے بقاع میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جشن انوار شعبان و یوم شہداء پاکستان بمناسبت برسی شہید مظفر کرمانی کراچی میں تقریب کا انعقاد
النشرہ ٹی وی چینل کے نمائندے نے بتایا کہ ان جھڑپوں میں تحریر الشام کے دو ارکان ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لبنان نے شام سے دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کے لئے سرحد پر نئی فورس تعینات کر دی ہے۔