مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ٹرمپ کے عبرتناک انجام سے گھبرا کے سعودی وزیر روس پہنچ گئے

شیعہ نیوز:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذلت آمیز شکست کے بعد تشویش میں مبتلا سعودی عرب نے پینترا بدلتے ہوئے اب روس کی جانب رجحان ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔

خطے میں امریکی مفادات کے نگراں اور واشنگٹن کے قریبی دوست ملک کی حیثیت سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورۂ روس کو آل سعود کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا پیش خيمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وہائٹ ہاؤس سے ٹرمپ کی بے دخلی سے آل سعود میں خاصی تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے کہ جسے دور کرنے کے لئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان روس پہونچے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ماسکو میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاورف سے ملاقات کی، جس میں دونوں عہدے داروں نے تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم روس سے شراکت داری کو دونوں ممالک کے مفاد میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان کے آیندہ دوروں اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب امریکہ اور بالخصوص ٹرمپ انتظامیہ کا اہم اور بنیادی اتحادی سمجھا جاتا ہے اور شکست خوردہ ٹرمپ کے آخری ایام میں امریکی کا بڑا حریف سمجھے جانے والے روس کی جانب آل سعود کے رجحان سے اسکی تشویش عیاں ہو چلی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close