پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید میجر عدیل شاہد زیدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گزشتہ روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شیعہ میجر عدیل شاہد زیدی کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت سیاسی و مذہبی رہنماؤں، کور کمانڈر کراچی اور فوجی افسران سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

میجر عدیل شہید کو کراچی میں واقع قبرستان وادی حسین میں وطن کی مٹی کے سپرد کردیا جائے گا۔

میجر عدیل شاہد گزشتہ روز سپاہی فراز حسین کے ہمراہ پاک افغان بارڈر پر نصب بارودی مواد کے دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔

آئی اسی پی آر کے مطابق شہید میجر اور سپاہی پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کررہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیسی ساختہ بارودی سرنگ سرحد پار سے دہشت گردوں نے نصب کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button