غزہ: زیتونہ محلے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 12 زخمی
شیعہ نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ غزہ شہر کے زیتونہ محلے میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوئے، جن میں چار شدید زخمی ہیں۔
قابض اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ ایک فوجی ہلاک، چار شدید زخمی ہوئے ہیں اور تین دیگر فوجیوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔
اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیلی فوجی غزہ شہر کے زیتونہ محلے میں لڑائی کے دوران بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : یزد ائیرپورٹ سے شہداء کی میتیں پاکستان منتقل، پاکستانی سفیر سیمت ایرانی اعلیٰ حکام شریک
انہوں نے نشاندہی کی کہ بم سے ہلاک ہونے والے فوجی زیتون کے علاقے میں نیٹزارم کوریڈور کی توسیع کی تیاری میں عمارتوں کو اڑانے کے مشن پر تھے۔
اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے مزید کہا کہ فوج کا کہنا ہے کہ فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا تھا اور اس جگہ پر نصب بم پھٹنے سے پہلے کیمرے کے ذریعے ان کی نگرانی کی گئی تھی۔
قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر کل جمعہ کو شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی پٹی میں 27 اکتوبر سے شروع ہونے والی زمینی لڑائی کے دوران 333 فوجی ہلاک اور696 زخمی ہوئے ہیں۔