مشرق وسطی

غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے نئی کوششیں شروع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے قائم بین الاقوامی کمیٹی کے چیئرمین زاہر بیراوی نے غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے نئی کوششوں کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوششیں آئندہ سال سے شروع کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے قائم بین الاقوامی کمیٹی کے چیئرمین زاہر بیراوی نے، جو آزادی مشن بین الاقوامی اتحاد کے بانیوں میں سے ہیں، کہا ہے کہ اس مشن کا مقصد غزہ کے خلاف اسرائیل کا بحری محاصرہ ختم کرانے کی حد تک رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آزادی مشن کے تحت رواں سال کے دوران کئی منصوبوں پر عمل کیا جائےگا جن میں غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے سیاسی دباؤ ڈالنا شامل ہے تاکہ اس طریقے سے فلسطینی عوام خاص طور سے بچوں اور نوجوانوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کے تباہ کن اثرات سے عالمی رائے عامہ کو آگاہ کیا جا سکے۔

غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے قائم بین الاقوامی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ کمیٹی، غزہ کا محاصرہ ختم اور بحری ٹرانسپورٹ کو آزاد کرانے پر خاص طور سے توجہ دے رہی ہے تاکہ اس طریقے سے غربت و بے روزگاری جیسے فلسطینیوں کے بہت سے مسائل کو حل کیا جا سکے۔غاصب صیہونی حکومت نے انتخابات میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی کامیابی کے بعد، دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ اس علاقے میں ایندھن اور غذائی اشیا سمیت ضروریات زندگی کا کوئی بھی سامان منجملہ دوائیں تک منتقل نہیں ہونے دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button