مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی کسانوں اور ماہی گیروں پر فائرنگ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کی صبح غزہ کی پٹی کے مشرق اور مغرب میں ماہی گیروں اور کسانوں پر مشین گن سے فائرنگ شروع کر دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیووں نے غزہ کے شمال مغرب میں ماہی گیروں کی کشتیووں کا پیچھا کیا الواحہ اور السودانیہ کے کناروں پر ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

غزہ کے مشرق میں قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں دیر البلاح اور خان یونس میں فلسطینی زرعی زمینوں اور کسانوں، گھروں اور چرواہوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے گرفتار کیے گئے چھ فلسطینیوں میں سے بعض خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ کے اہلکاروں کو پہلے بھی ماخوذ تھے جن پر اسرائیلی فوج اور صیہونی آباد کاروں پر سنگ باری اور دیگر حملوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران اسلحہ بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں قائم الفوار پناہ گزین کیمپ اور دورا کے مقامات پر ناکے لگا کر شہریوں کی تلاشی لی اور ان کے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت علاء عاصم منصور، سامر سعید رضوان اور معاذ اسلام رضوان کے نام سے کی گئی ہے۔

الخلیل شہر میں الظاھریہ سے زاید خضیرات کو حراست میں لے لیا گیا۔ خیال رہے کہ زاید خضیرات دو معذور فلسطینی بچوں کا باپ اور ان کا واحد کفیل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button