غزہ میں ریاستی دہشت گردی پر صیہونیوں کو کڑی سزا دی جائے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران نے غزہ میں حالیہ صیہونی جارحیت اور فلسطینی کمانڈر کے قتل کے ردعمل میں کہا ہے کہ ناجائز اسرائیلی ریاست کی دہشت گردی اور دراندازی کا تعاقب اور اسے کڑی سے کڑی سزا دلوانے کی ضرورت ہے۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فلسطین پر قبضہ کرنے والوں کو عالمی عدالت میں بطور جنگی مجرموں کے سزادینے پر زور دیا۔
سید عباس موسوی نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے یکجہتی، اتحاد اور مزاحمت کو فلسطین پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف مقابلے کرنے کا واحد طریقہ قرار دے دیا۔
انہوں نے فلسطین میں ناجائز اسرائیلی ریاست کی جارحیت اور دہشت گردانہ اقدامات کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت بڑی افسوس کی بات ہے کہ اس ظالم اور قاتل ریاست کی حمایت کی روشنی میں فلسطینی عوام کے قتل عام اور ان کیخلاف ظلم اورغارت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ القدس الشریف اور مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کے دہشت گردانہ اقدامات کو رکنے اور مظلوم فلسطینی عوام کی حفاظت کے لئے اپنے انسانی اور قانونی فرائض اور ذمہ داریوں کو نبھائیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی پر ناجائز اسرائیلی ریاست کے حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک اہم کمانڈر کو قتل کردیا گیا۔