غزہ سے آتشی غبارے پھینکنے اور میزائل حملے کا اسرائیلی دعویٰ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 16 آتش گیر گیسی غبارے غزہ کی سرحد کی دوسری طرف موجود یہودی کالونیوں پر پھینکنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ گیسی غبارے عسقلان کے ساحل اور ،نیتفوت اور سدیروت یہودی کالونیوں میں جا گرے۔
صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ اسدود شہر میں گرنے والے آتش گیر غباروں کو غیرمعمولی قرار دیا۔
خیال رہے کہ حالیہ ایام میں غزہ کی پٹی سے ’’واپسی گیسی غبارے‘‘ کے عنوان سے آتش گیس غبارے پھینکے جا رہے ہیں۔
یہ گیسی غبارے ایک ایسے وقت میں پھینکے جا رہے ہیں جب دوسری طرف سے اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی پر بمباری جاری ہے۔
اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں مصر، اقوام متحدہ اور قطر کی نگرانی میں جنگ بندی کی شرائط پر عمل درآمد میں ٹال مٹول کر رہی ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز مشرقی غزہ پٹی سے سرحد کی دوسری طرف قائم ’’شاعرھنیگیو‘‘ صیہونی کالونی پر داغا گیا ایک میزائل آگرا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
عبرانی چینل کے مطابق غزہ کی پٹی سے داغے گئے میزائل کے بعد یہودی کالونی میں داخلی دفاعی فورسز حرکت میں آگئی تھیں۔