مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ سے اسرائیل کے خلاف پہلا ڈرون طیارہ کا حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکومت کی ایک فوجی گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ سے ایک مسلح ڈرون طیارہ مقبوضہ فلسطین کے اندر بھیجا گیا تھا جس نے اسرائیلی حکومت کی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان آویخائے ادرعی نے اس ڈرون حملے کے نتیجے میں فوجی گاڑی کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کی فوجی گاڑی غزہ پٹی کی سرحدوں کے قریب تھی کہ ڈرون طیارے کے ذریعے اس پر ایک بم فائر کیا گیا۔

ڈرون طیارہ کامیاب کارروائی کے بعد غزہ پٹی کے اندر واپس آگیا۔ غاصب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا ہے تاہم فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button