مشرق وسطی

غزہ، صیہونی طیاروں کی بمباری سے صحافی اہل خانہ سمیت شہید

شیعہ نیوز: غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی سے چند گھنٹے قبل صیہونی بمباری میں صحافی اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔ جمعہ کے روز فجر کے وقت غزہ میں صیہونی طیاروں نے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں صحافی امل زہد اور ان کے اہل خانہ شہید ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق صحافی زہد کی شہادت کے ساتھ ہی غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے اب تک شہید صحافیوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز فوٹو جرنلسٹ محمد عیاش اور ان کے خاندان کے متعدد افراد کو قابض فوج نے شہید کر دیا تھا۔ اس سے قبل صیہونی طیاروں نے جنوبی لبنان میں المیادین چینل کے دو صحافیوں کو نشانہ بنایا جن میں نامہ نگار فرح عمر اور فوٹوگرافر ربیع معماری شامل ہیں۔ فلسطینی جرنلسٹس سنڈیکیٹ نے گزشتہ ماہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 63 مرد اور خواتین صحافیوں کی شہادت کا اعلان کیا تھا، 31 مرد و خواتین صحافیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button