پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فوجی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں
آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع نے تمام عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف نے آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان مفاہمتی عمل میں حالیہ پیش رفت اور دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں مفتیوں نے اسلام کو بدنام کردیا، مفتی قوی کی شرمناک ویڈیو وائرل
آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کی ثقافت، مذہب اور تاریخی لحاظ سے مشترکہ اقدار ہیں اور دونوں ممالک کے پاس جیو اسٹریٹجک اہمیت، دو طرفہ تعاون سے مشترکہ فائدہ اٹھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کے مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع نے تمام عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
آذربائیجان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، وزارت دفاع آمد پر چاق و چوبند فوجی دستے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔