اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مفتیوں نے اسلام کو بدنام کردیا، مفتی قوی کی شرمناک ویڈیو وائرل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خدا اور اسلام کے نام لیوا ٹھیکیدار مفتیوں کی بدکاریوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مفتی عزیز الرحمن کے بعد مفتی عبدالقوی کی بھی شرمناک ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

وطن عزیز پاکستان میں مفتیوں کی جانب سے اسلام کے نام پر فحاشی اور بدفعلی کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں مفتی عزیز کی مدرسہ طالب علم سے جنسی بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گزشتہ روز مفتی عبدالقوی کی شرمناک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں طالب علم سے جنسی زیادتی کرنے والامفتی عزیزالرحمن گرفتار

ویڈیو میں ہونے والے شرمناک مناظر ناقابل بیان ہیں تاہم مفتی عبدالقوی کی نازیبا حرکات کی یہ پہلی ویڈیو نہیں ہے۔اس سے قبل مفتی عبدالقوی کو ان کی نازیبا حرکات کی وجہ سے رویت ہلال کمیٹی سے نکالا جاچکا ہے۔

حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان مفتیوں کے بارے میں کوئی خاطر خواہ اقدام اٹھاتے نظر نہیں آرہے لیکن اگر ان بے ضمیروں کو لگام نہیں ڈالی گئی تو پاکستانی عوام ان شیطانوں کی وجہ سے اسلام اور علماء کرام سے بھی دور ہوجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button