پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جنرل آصف غفور کی زائرین کے پاس آمد اور مسائل حل کرنا قابل تحسین ہے:لیاقت ہزارہ

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے زائرین کے مسائل حل کرنے پر کور کمانڈر 12 کور لیفٹننٹ جنرل آصف غفور اور گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اچھی کارکردگی پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی جواد رفیعی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین امام حسین علیہ السلام کو ان کی منزل کی سمت روانہ کرنے میں متعلقہ ذمہ داران نے اپنا کردار ادا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنماء نے کہا کہ کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کی زائرین کے پاس آمد اور ان کے مسائل حل کرنا قابل تحسین ہے۔ جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد جواد رفیعی نے منظم انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے صدر نے وزارت داخلہ بلوچستان کے سیکرٹری کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے زائرین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button