پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارتی فنڈڈ جیو جنگ گروپ ایک مرتبہ پھر شیعہ مخالف زہر اگلنے لگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارت نواز و بھارتی فنڈڈ میر شکیل الرحمٰن کاجیو جنگ گروپ ایک مرتبہ پھر شیعہ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دشمنوں کو وطن عزیز میں مذہبی رواداری و ہم آہنگی ایک آنکھ نہیں بھارہی اور وہ مختلف طریقوں سے اسے سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔

وطن عزیز پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے میں ایک مرتبہ پھر جیو اور جنگ گروپ سب سے آگے نکل گیا ہے۔اور اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک میں شامل ہونے والے نئے ملک آذربائیجان کو باقاعدہ شیعہ ملک بتا کر مذہبی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کی جعفریہ الائنس کی مرکزی کابینہ سے ملاقات

واضح رہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمان چاہے وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں اسرائیل سے شدید نفرت رکھتے ہیں اور اسے ایک ناجائز اور قابض ریاست کہتے ہوئے اس کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے۔

ایسے حالات میں جان بوجھ کر اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ایک ملک کو شیعہ ملک بتا کر شیعہ مسلمانوں کے خلاف مذہنی جذبات بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے حالانکہ اس سے قبل ترکی اور یو اے ای سمیت کئی ممالک اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں لیکن انہیں سنی ممالک نہیں لکھا جاتا۔

بھارتی فنڈڈ جیو جنگ گروپ ایک مرتبہ پھر شیعہ مخالف زہر اگلنے لگا
بھارتی فنڈڈ جیو جنگ گروپ ایک مرتبہ پھر شیعہ مخالف زہر اگلنے لگا

یاد رہے کہ فلسطین کے حق میں پہلی توانا آوز امام راحل سید روح اللہ خمینیؒ نے بلند کی تھی اور آج بھی شیعہ مسلم ملک ایران اور شیعہ مقاومتی جماعت حزب اللہ ببانگ دہل اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینی مجاہدین کی اخلاقی، فوجی اور مالی امداد و حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button