دنیا

جرمن بحری جہاز کی یمن کے خوف سے امریکی ڈرون پر فائرنگ

شیعہ نیوز: جرمن میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بحیرہ احمر میں تعینات ملک کے فریگیٹ (بحری جہاز) نے غلطی سے ایک امریکی ڈرون پر فائر کیا۔

رپورٹ کے مطابق المیادین ٹی وی چینل نے جرمن میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بحیرہ احمر میں تعینات ملکی فریگیٹ یمنی مسلح افواج کے ڈرونز کے خوف سے غلطی سے ایک امریکی ڈرون کو نشانہ بنانے والا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی آبادکاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہے، امریکہ

اس رپورٹ میں ایک امریکی دفاعی اہلکار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جرمن فریگیٹ نے امریکی ڈرون پر اس لیے فائرنگ کی کیونکہ اس کا خیال تھا کہ یہ یمنی افواج کا ہے، لیکن یہ خیال غلط ثابت ہوا۔

جرمن مسلح افواج نے گزشتہ منگل کو اطلاع دی تھی کہ ملک کے بحری جہاز کا دو حملہ آور ڈرونز کے ساتھ ٹاکرا ہوا، تاہم غلطی سے امریکی ڈرون کو نشانہ بنانے کے بارے میں بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ جرمن فریگیٹ بحیرہ احمر میں یورپی یونین کے نام نہاد تجارتی شپنگ سپورٹ اتحاد کے طور پر تعینات ہے۔

دوسری طرف یمنی مسلح افواج نے بارہا اعلان کیا ہے کہ امریکی، صیہونی اور برطانوی جہازوں کے علاوہ تمام بحری جہاز اس علاقے سے بحفاظت گزر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button