اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

غیر ملکی سفیروں کے وفد کا بھارتی جارحیت سے متاثرہ سیکٹرز کادورہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گزشتہ ہفتے اور اتوارکی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پربھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے متاثرہ سیکٹرزکا دورہ کرنے کیلئے مختلف ممالک کے سفارت کاروں کاوفد ایل اوسی پہنچ گیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی سفارتی کور کے ہمراہ ہیں۔سفارتی کور جورا ، شاہکوٹ اور نوشیری کے سیکٹرز کا دورہ کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایل او سی کے دورے میں ہندوستانی فریق شامل نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مبینہ طور پر ’’لانچ پیڈ‘‘ کا کوئی رابطہ کار فراہم نہیں کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے دعوے ابھی باقی ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعویٰ کے ساتھ کھڑا نہ رہ سکا۔

انہوں نے کہا کہ اخلاقیات سے عاری بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی اہلکار سفارت کاروں کے ہمراہ ایل او سی جانے کیلئے نہ پہنچا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر ملکی سفارت کار اور میڈیا لائن آف کنٹرول پر سچ سامنے لائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button