اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان میں بین المسالک محبت و اخوت کے جذبات اور تکفیریوں کو تنہادیکھ کر اطمینان ہوا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس خبرگان ایران کے رکن اہل سنت عالم دین مولانا نذیر احمد سلامی نےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سےاسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں اپنے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں تکفیری طاقتوں کا غلبہ دیکھ کر دل رنجیدہ تھا لیکن آج محبت و اخوت کے جذبات اور تکفیریوں کو تنہائی و ذلت کا شکار دیکھ کر اطمینان اور حوصلہ ہوا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں فیاض الحسن چوہان کی امام حسین ؑ سے محبت،کالعدم سپاہ صحابہ کے فتنہ گر برداشت نہ کرسکے

انہوں نے کہا کہ جو نظام قرآنی تعلیمات کے مطابق ہو گا اس کی حفاظت خدا تعالی اسی طرح کرے گا جس طرح وہ قرآن کا محافظ ہے۔

واضح رہے کہ مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کا وفد سیکرٹری جنرل آیت للہ ڈاکٹر حمید شہریاری کے سربراہی میں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں وہ مختلف مسالک کے علماء سے ملاقاتیں اورکانفرنسز میں شریک ہورہا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button