اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والی حکومت کا حصہ نہیں بن سکتا، گورنر پنجاب

فلسطینیوں کی امداد کے لیے 10 کروڑ روپے اکٹھے کر لیے ہیں۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وہ ایسی حکومت یا جماعت کا حصہ نہیں ہوسکتے جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے۔

چوہدری سرور گورنر ہاؤس لاہور میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں جسٹس (ریٹائرڈ) ناصرہ اقبال، بیرسٹر عامر حسن، فرید پراچہ اور سینیٹر ولید اقبال اور خرم نواز گنڈاپور سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان کا اسرائیلی مظالم کےشکار فلسطینیوں کیلئے بڑا اعلان

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ میں سیاستدانوں پر پیسہ لگایا جانا چاہیے تاکہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے لابی مضبوط ہو، فلسطینیوں کی امداد کے لیے 10 کروڑ روپے اکٹھے کر لیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button