اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہزاروں پاکستانیوں کی قاتل کالعدم ٹی ٹی پی کو معافی دینے پر غور کرسکتے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہزاروں پاکستانیوں کی قاتل ملک دشمن کالعدم ٹی ٹی پی کو معافی دینے پرغور کرسکتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تحریک طالبان پاکستان دہشت گردی میں ملوث نہ ہونے کا وعدہ کرے ، حکومتی رٹ اور پاکستان کا آئین تسلیم کرے تو پاکستان انہیں معافی دینے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں ایک انٹرویو میں صدر عارف علوی نے بھی ایک ایسا ہی بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کالعدم گروپس کے ارکان کے لیے مشروط معافی کا اعلان کر سکتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مفادات کی خاطر جمہوریتوں کی بجائے آمریتوں کی پشت پناہی کی جاتی رہی

ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان جیلوں سے ٹی ٹی پی کے قیدی نکلنے کی خبروں پر تشویش ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں ہزاروں پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث رہی ہے جس کی اس نے علی الاعلان ذمہ داری بھی قبول کی ہے، اس کے علاوہ آرمی پبلک اسکول پر حملہ اور معصوم بچوں کے قتل عام میں بھی ٹی ٹی پی کے دہشتگرد ہی ملوث تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button