پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

معروف فیشن برانڈز حرمت و تقدس محرم الحرام پامال کرنے میں سرگرم ، عوام سے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ

گل احمد کمپنی کی جانب سے اس توہین آمیز اور قابل مذمت اقدام کے خلاف شیعیان حیدر کرار میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے

شیعہ نیوز: معروف فیشن برانڈز حرمت و تقدس محرم الحرام پامال کرنے میں سرگرم ، عوام سے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ۔فقط اپنے کاروبار اور سرمائے میں اضافے کیلئے ذکر و یاد نواسئہ رسول اکرم ؐ امام حسینؑ کے احترام کو پیروں تلے روندنے کی کوشش ۔ گل احمد نامی کمپنی نے محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہی نا محرم ماڈل گرلز کی تصاویر والے اشتہارات پر کالے رنگ کی ملبوسات کی مارکٹنگ شروع کردی۔ شیعیان حیدر کرارؑ میں شدید غم وغصہ ۔ مذکورہ کمپنی اور اس کی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی معروف فیشن ڈیزائنر کمپنی گل احمد نے محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہی اپنی نئی پروڈکٹ یعنیٰ کالے رنگ کی ملبوسات کی مارکٹنگ تیز کردی ہے ۔

سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں نئے نئے ڈیزائن کے کالے ملبوسات کی نمائش کیلئے نا محرم اور بے پردہ ماڈل گرلز کی تصاویر کا سہارا لیا جارہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، ایک ہفتے سے جبری طور پر لاپتہ شیعہ جوان سید محمد مجتبیٰ رضوی کا تاحا ل کوئی سراغ نا مل سکا

گل احمد کمپنی کی جانب سے اس توہین آمیز اور قابل مذمت اقدام کے خلاف شیعیان حیدر کرار میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ، شیعیان حیدرکرارؑ نے اس کمپنی سے فوری اس مہم کے خاتمےکامطالبہ کیا ہے ۔ بصورت دیگر اس کمپنی کے خلاف بھرپور بائیکاٹ مہم چلانے کا عندیہ بھی دیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button