پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

غزہ کے مسلمان کی نسل کشی جاری ہے، جبکہ مسلم ممالک کی بے عملی کی وجہ سے اسرائیل مضبوط ہو گیا ہے،علامہ حافظ ریاض نجفی

پاکستان میں مسلمان تو ہیں، اسلام نہیں، یورپ میں اسلام ہے مگر مسلمان نہیں۔ یورپی ملاوٹ نہیں کرتے، جھوٹ نہیں بولتے جبکہ ہر طرح کی برائیاں ہم مسلمانوں میں پائی جاتی ہیں۔

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں اجتماع سے خطاب میں غزہ میں مسلمانوں کی اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی اور امت کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی تکبر کا شکار ہیں۔ قرآن مجید میں یہودیوں کی شرارتوں کا ذکر ہے۔ یہودی کہتے ہیں ان کیخلاف ہولو کاسٹ ہوئی جبکہ غزہ میں یہودیوں کے ہاتھوں روزانہ کئی ہولوکاسٹ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ اسرائیل کا غلام بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں آیۃ اللہ سید ابو القاسم الخوئی کی ۳۳ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمان کی نسل کشی جاری ہے، جبکہ مسلم ممالک کی بے عملی کی وجہ سے اسرائیل مضبوط ہو گیا ہے۔ امریکہ اسرائیل کو اسلحہ بھیج رہا ہے۔ کیا مسلم ممالک کے پاس اسلحہ نہیں ہم غزہ کے مسلمانوں کو کیوں نہیں بھجوا رہے۔ ہم صرف نام کے مسلمان ہیں، جو دعویدار تو ہیں مگر اسلام پر عمل نہیں کرتے۔ پاکستان میں مسلمان تو ہیں، اسلام نہیں، یورپ میں اسلام ہے مگر مسلمان نہیں۔ یورپی ملاوٹ نہیں کرتے، جھوٹ نہیں بولتے جبکہ ہر طرح کی برائیاں ہم مسلمانوں میں پائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی اور عراق کا سکیورٹی تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

انہوں نے کہا جن لوگوں نے نظام امامت کو نہیں مانا یہودیوں کی طرح پیچھے رہ گئے ہیں، لیکن حیرت اور افسوس تو یہ ہے کہ امامت کو ماننے والے بھی آئمہ کی سیرت ہر عمل نہیں کرتے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا اسلام برابری کی تعلیم دیتا ہے۔ معاشرے کے غریب اور امیر کے درمیان تفاوت نہیں، مساوات ہونی چاہیے۔ کیونکہ سوائے تقوی کے تمام انسان برابر ہیں۔ ہر کلمہ پڑھنے والا مسلمان اور امت مسلمہ کا حصہ ہیں۔ مگر افسوس ہم زبانوں، ممالک اور فرقوں میں تقسیم ہو گئے۔ اللہ نے ہمیں مسلمان بنایا مگر ہم نے اپنی پہچان شیعہ سنی بریلوی دیوبندی اہل حدیث چشتی چکڑالوی بنا لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button