مشرق وسطی

حماس قیدیوں کی رہائی کے عوض صرف رہائی کی پابند ہے : محمود الزہار

شیعہ نیوز:اسلامی استقامتی تحریک حماس نے زور دے کر کہا ہے کہ حماس قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی صورت میں ہی صیہونی حکومت کے قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

تحریک حماس کے سینیئررہنما محمود الزہار نے کہا کہ صیہونی حکومت غذائی اشیاء کے عوض اپنے قیدیوں کو رہا کرانا چاہتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ درحقیقت صیہونی ، اپنے قیدیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کرنا چاہتے اور غزہ کا محاصرہ کم کرنے اور غذائی اشیاء وغیرہ جیسے معاملات پیش کرتے ہیں۔الزہار نے غزہ پر حملے کے لئے صیہونیوں کی دھمکی کو کھوکھلا قراردیا اور کہا کہ شمشیر قدس جنگ میں صیہونیوں کی شکست کے بعد اب ان کے پاس فخر کرنے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے۔

صیہونی حکومت نے ابھی حال ہی میں حماس کو قیدیوں کی رہائی اور دیگر معاملات میں مراعات دینے کی پیشکش کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کے بغیر گذرگاہوں کو کھولنے اور بین الاقوامی امدادی سامان غزہ پہنچنے کی اجازت نہیں دے گی اور علاقے کی مرمت و تعمیر نو بھی نہیں ہونے دے گی ۔اس درمیان صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے غزہ پٹی سے اپنے جنازوں کی واپسی اور صیہونی قیدیوں کی رہائی میں مصر سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button