
دنیا
حماس گوریلا جنگ کی تیاری کر رہی ہے، صہیونی تجزیہ نگار
شیعہ نیوز:صیہونی عسکری تجزیہ کار ایوی اشکنازی نے شمالی غزہ کی حالیہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے حماس کی جانب سے گوریلا جنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسرائیلی فوج ان خطرات کو سمجھتے ہوئے تیاری کر رہی ہے، لیکن وہ یہ بھی جانتی ہے کہ زمینی لڑائی ایک طویل مدت پیچیدہ تصادم ہے۔
اشکنازی کے مطابق حماس نے بڑی سطح کی گویلا کاروائیوں کا فیصلہ کیا ہے جس میں اسرائیلی افواج کے خلاف گھات لگانے اور خفیہ سرنگوں کی منصوبہ بندی شامل ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حماس کے مجاہدین اسرائیلی افواج کی نقل و حرکت اور ان کی معمول کی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، ایک شدید حملے کے لیے مناسب موقع کا انتظار کر رہے ہیں۔” ان حملوں میں وہ ٹینک شکن میزائل استعمال کرتے ہیں اور بعض اوقات کاروائی کے لمحے کو شائع کرتے ہیں تاکہ میدان میں نفسیاتی برتری حاصل کرسکیں۔”