مشرق وسطی

نمازیوں پر اسرائیلی جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے: حماس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حماس کے  نائب سربراہ صالح العاروری نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ نمازیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روکنے کا صیہونیوں کا اقدام، ان کے لئے جہنم کے دروازے کھلنے کا موجب بنے گا۔

صالح العاروری نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو باخبر کر دیا گیا ہے کہ رمضان کا مہینہ شروع ہونے پر قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری رہی تو یہ صورت حال مقبوضہ علاقوں میں دھماکے کی مانند ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ وہ وقت آگیا ہے کہ جب غاصب صیہونی، اس حقیقت سے سبق لیں کہ بیت المقدس اور وہاں موجود مقدسات منجملہ مسجد الاقصی ہماری ریڈ لائن ہیں۔   العاروری نے غرب اردن کے علاقے بئرالسبع میں حالیہ شہادت پسندانہ کارروائی کے بارے میں بھی کہا کہ اس اقدام نے ثابت کر دیا کہ غاصب صیہونی حکومت ہمارے تشخص و ماہیت کو نظرانداز نہیں کر سکتی۔

فلسطینی مجاہد شہید محمد غالب ابوالقیعان نے گذشتہ ہفتے بئرالسبع میں کم از کم چار صیہونی آبادکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔اسی طرح اتوار کے روز فلسطین کے مقبوضہ شہر الخضیرہ میں ایک فلسطینی مجاہد کی شہادت پسندانہ کارروائی میں دو صیہونی فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button