مشرق وسطی

حشد الشعبی نے داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی ملٹری انٹلیجنس ادارے کا کہنا ہے کہ حشدالشعبی کے جوانوں نے عراق کے مشرقی علاقے الدیالہ میں داعشی دہشت گردوں کے دو خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فوج کے ملٹری انٹلیجنس ادارے کا کہنا کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے جمعرات کے روز سیکیورٹی آپریشن میں تکفیری داعشی دہشت گرد عناصر کے دو خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الدیالہ میں حشد الشعبی کےجوانوں نے قبائلی نوجوانوں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران، محمد العزیز نامی گاؤں میں ایک دہشت کو 10 بموں سمیت گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بم بنانے والے آلات بھی دریافت کیا ہے جس میں کیمیائی مواد بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ عراق اور شام میں داعشی دہشت گردوں کو امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ امریکی حکام نے عراق میں تکفیری دہشت گردوں کو نیست ونابود کرنے والی رضا کارفورس کے خلاف نیا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button