مشرق وسطی

حشد الشعبی کے مراکز پر حملوں میں اسرائیل ملوث ہوسکتا ہے۔ عراق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی وزیراعظم عبدالمہدی کا کہناہے کہ رضاکار فورس حشد الشعبی کے مراکزپر ہونے والے حالیہ حملوں میں اسرائیل ملوث ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم نے عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار رضاکار فورس حشد الشعبی کے مراکزپر ہونے والے ڈرون حملوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے شبہہ ظاہر کیا کہ حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر ڈرون حملوں میں اسرائیل ملوث ہوسکتا ہے۔ البتہ ہمارے پاس اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے مخالف گروہ حزب مجاہدین خلق’’ منافقین‘‘ کو اس قسم کے حملوں سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل جانا چاہتے ہیں، حملوں میں ملوث ممالک یا افراد کے واضح ہونے کے بعد ہی سلامتی کونسل سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل سمیت متعدد ممالک حشد الشعبی کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ رضا کار فورس حشد الشعبی نے عراق بھرسے داعشی دہشت گردوں کے خاتمے میں اہم کردار اداد کیا ہے جس کی وجہ سے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کو بہت تکلیف ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ عراقی رضا کار فورس حشد الشعبی کے مراکز پر متعدد بار نامعلوم ڈرون طیاروں نے حملے کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button