پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضور اکرم حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس روشنی کا عظیم مینارہ ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس محبان محمد (ص) و آل محمد (ص) کے تحت نشتر پارک میں جشن عید میلاد النبی (ص) اور ولادت امام جعفر صادق علیہ السلام کا سالانہ قدیمی جلسہ بزرگ عالم دین علامہ رضی جعفر نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس سے مولانا محمد حسین مسعودی، پیر خواجہ امین نظامی، علامہ ریاض جوہری، شبر رضا، علامہ فرقان حیدر عابدی اور تجمل حسین عابدی نے خطاب کیا۔

جلسے کی نظامت کے فرائض علامہ محمد نقی نقوی نے انجام دیئے جبکہ اسد جہاں، ارتضیٰ جونپوری، فیصل مسعود جعفری، خواجہ عدنان نظامی، افتخار زیدی، حسین شاہ رحمانی اور دیگر نے نعت و منقبت پیش کی، اس موقع پر علامہ اظہر حسین نقوی، علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا فیروز الدین رحمانی، رضی حیدر زیدی اور دیگر ہنماؤں سمیت شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی میں ملی شیعہ تنظیموں کی جشن صادقینؑ ریلی

اپنے خطاب میں علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کی ذات اقدس روشنی کا عظیم مینارہ ہے، آپ (ص) کی زندگی مکمل نمونہ عمل ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے ایمان کا حصہ ہے لہٰذا آپ (ص) کی حیات طیبہ کے درخشاں پہلوؤں سے انسانیت رہنمائی حاصل کرسکتی ہے کیونکہ آپ نے انسانیت کی فلاح کا سلیقہ سیکھایا اور انسانی حرمت اور محبت کا پیغام دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button