پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی میں ملی شیعہ تنظیموں کی جشن صادقینؑ ریلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربیع الاول کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم اور دیگر ملی شیعہ تنظیموں کی جانب سے محفل شاہ خراسان سے جشن صادقین ریلی نکالی گئی جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے عزاخانہ زہرا (ع) پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کی قیادت الخدام اسکاوٹ نے کی۔ ریلی کے راستوں پر عاشقان رسول (ص) کی جانب سے پانی اور دودھ کے شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھی اور محفل شاہ خراسان پرکیک بھی کاٹا گیا اور چراغاں بھی کیا گیا۔ ریلی میں رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا کاظم علی شاہ کاظمی، شبیر حسینی، عظیم جاوا، ناصر حسینی، عسکری دیوجانی، سید ناصر آغا، حسن موسیٰ، بیرسٹر مرتضیٰ، محمد ضامن، امین کھانڈوالہ، علی عباس ماما، رضوان پنجوانی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جے ڈی سی کی جانب سے عظیم الشان ’’میلاد مصطفی کانفرنس‘‘ کا انعقاد

ریلی سے خطاب میں علامہ سجاد شبیر رضوی کا کہنا تھا کہ رسول اکرم (ص) کا کردار، آپ کا حسن اخلاق، دین اسلام کی تبلیغ اور پھیلاؤ کا سبب بنا، اسلام کی پہچان تلوار اور جنگ نہیں رسول اکرم (ص) کا عظیم اخلاق ہے، آج اسلام کا خوبصورت ترین چہرہ نام نہاد دہشت گرد عناصر نے جہاد کے نام پر داغ دار کردیا ہے، جو بھی شخص قبلہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتا ہے، رسول اکرم (ص) کو پیغمر آخر (ص) سمجھتا ہے، اس کو دائرہ اسلام سے خارج نہیں کیا جا سکتا، اسلام مسلمانوں کو بھائی بھائی قرار دیتا ہے، نبی اکرم (ص) سے عشق کا تقاضا ہے کہ نبی (ص) کے احکامات پر دل و جاں سے عمل کیا جائے، نبی (ص) کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے، اخوت و رواداری کا دامن اگر مضبوطی سے تھام لیا جائے تو عالم اسلام کے سر سے زوال کے بادل چھٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبی عاشقان رسول (ص) کا اپنے نبی (ص) سے تجدید عہد کا نام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button