دنیا

مشرقی اور جنوبی یوکرینی علاقوں پر روس کے شدید میزائل اورڈرون حملے

شیعہ نیوز:یوکرین کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں خطرے سے آگاہی کے سائرن بج رہے ہیں۔ یہ سائرن روس کے گزشتہ شب میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد سے اب تک جاری ہیں۔

یوکرین کے علاقے دنیپیروپترووسک کے فوجی کمانڈر نے اس علاقے میں ایک ڈرون طیارے کے مارگرائے جانے کی خبر بھی دی ہے۔

یوکرینی میڈیا نے اس علاقے کے عوام کو پناہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ میکولائف بلاسٹ کے گورنر نے کہا ہے کہ اس علاقے میں ڈرون طیاروں کی حرکات دیکھنے میں آ رہی ہیں اور اسی طرح زاپوروژیا میں بھی ڈرون حملوں کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

یوکرین کے مقامی میڈیا ذرائع کراماتورسک اور اسلوویانسک کے علاقوں میں دھماکوں کی خبریں بھی دے رہے ہیں۔

یادر ہے کہ روس اوریوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ایک سال ہونے کو آیا ہے اور جنگ کے سائے دوسرے علاقوں تک بھی پھیلتے نظر آرہے ہیں جس کی وجہ امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے یوکرین کو مسلسل جدیدترین ہتھیاروں اور امداد کی فراہمی ہے جس سے روس کا ردعمل ہر روز سخت سے سخت تر ہوتا جا رہا ہے اور صلح کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button