مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حسن نصر اللہ کے خدا پر توکل اور حکمت عملی کی بدولت حزب اللہ نے غیر معمولی ترقی کی، آیت اللہ خامنہ ای

شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید حسن نصر اللہ کے حزب اللہ کو طاقتور بنانے میں غیر معمولی کردار اور ان کی بہادری اور حکمت عملی کو سراہا۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے جمعرات کے روز مجلس خبرگان کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہا کہ سید حسن نصر اللہ کے خدا پر بھروسے اور ان کی ہمت، داشمندی اور صبر کی بدولت حزب اللہ نے غیر معمولی ترقی کا تجربہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اپنی گفتار کو اللہ کے احکام کے ساتھ ہماہنگ کرنا جناب جعفر طیار سے ملنے والا ایک سبق ہے، رہبر معظم

انہوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے پیچھے حزب اللہ کی شکل میں ایک گراں قدر اور پائیدار میراث چھوڑی ہے، حزب اللہ نے گزشتہ 40 سالوں میں مختلف مواقع پر صیہونی حکومت کو پسپائی پر مجبور کیا ہے۔

رہبر معظم نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کی کامیابیوں کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ فلسطینی مزاحمت 2009 سے اب تک 9 مرتبہ صیہونی حکومت کے خلاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی تمام تر حمایت کے باوجود فلسطینی حماس کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے جب کہ حماس اب بھی میدان میں پوری استقامت کے ساتھ لڑ رہی ہے، جس کا مطلب واضح ہے کہ صیہونی حکومت کی شکست یقینی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button