مشرق وسطی

حزب اللہ لبنان پوری طرح تیار ہے اور مناسب وقت کا انتظار کر رہی ہے، شیخ نعیم قاسم

شیعہ نیوز:حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ فوجی لحاظ سے پوری طرح تیار ہے اور غاصب صیہونی رژیم کے خلاف نیا محاذ کھولنے کیلئے مناسب وقت کا انتظار کر رہی ہے۔ وہ آج جمعہ 13 اکتوبر 2023ء کے روز فلسطین کے حق میں منعقد ہونے والے عظیم اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا: "اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے شدید ترین مجرمانہ اقدامات کا ارتکاب کر رہی ہے جبکہ طوفان الاقصی فوجی آپریشن اسے ان مجرمانہ اقدامات سے باز رکھنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔” شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا: "طوفان الاقصی فوجی آپریشن ایک کامیاب آپریشن ہے اور ایک اہم تاریخی موڑ ہے جو روشن مستقبل کی ضمانت فراہم کرے گا۔” حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے طوفان الاقصی آپریشن کو تمام حریت پسند انسانوں کیلئے چراغ راہ قرار دیا۔

شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غاصب صیہونی رژیم کا وجود باقی رہنا ناممکن ہے، کہا: "سب سے بڑا مجرم امریکی صدر جو بائیڈن ہے اور وہ اپنے جنگی بحری بیڑے خطے میں بھیج رہا ہے، وہ اس کام سے کسے ڈرانا چاہتا ہے؟ ہم تم سے نہیں ڈرتے اور تمہارا مقابلہ کریں گے تاکہ اس خطے میں مزاحمت باقی رہے۔” حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے غزہ میں صیہونی رژیم کی بربریت اور جارحیت کو منظم مجرمانہ اقدام انجام دیا جس کا مقصد عام شہریوں کا قتل عام ہے اور کہا: "صیہونی رژیم گھروں کو مسمار کر رہی ہے اور خواتین اور بچوں کو شہید کر رہی ہے اور یہ ایک ایسا مجرمانہ اقدام ہے جو امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک کی حمایت سے انجام پا رہا ہے۔” یاد رہے ہفتہ 7 اکتوبر 2023ء کے دن فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیموں حماس اور اسلامک جہاد نے غاصب صیہونی رژیم کے خلاف طوفان الاقصی نامی فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد مسجد اقصی کا دفاع بیان کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button