مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی دفاعی تنصیبات پر حزب اللہ کے راکٹ حملے

شیعہ نیوز: حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی دفاعی تنصیبات پر راکٹ حملے کئے ہیں۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ بیروت میں صہیونی حکومت کے سائبر حملے کے بعد حزب اللہ نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے صہیونی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یحیی السنوار نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو کیسے شکست دی؟ وال اسٹریٹ جرنل کی چشم کشا رپورٹ

صہیونی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں راکٹ حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں اور شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں کی طرف جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

حزب اللہ کے حملوں کے بعد صہیونی دفاعی سسٹم بھی فعال ہوگیا ہے۔

الجزیرہ شمالی فلسطین کے شہر الجلیل میں حزب اللہ کا راکٹ گرنے کے بعد آگ لگ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بیروت کے علاقے ضاحیہ میں صہیونی حکومت نے سائبر حملہ کرکے دس سے زائد لبنانی شہریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button