اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت محمد ﷺ کی ولادت پر تاریخی جشن منایا جائے، عمران خان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو عید میلادالنبیؐ کی تیاریوں کے سلسلے میں سجا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا اور کہا کہ ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں منایا گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاوّل کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت خاص ہے، اللّٰہ کے نبی ﷺ نے لوگوں کو متحد کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بنی گالہ کے گھر کی تصویر بھی شیئر کی جس میں عمران خان کے گھر چراغاں دکھایا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ اس بار وفاقی کابینہ کے ارکان اپنی سرکاری اور نجی رہائش گاہ پر ربیع الاول جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے چراغاں وغیرہ کے ساتھ سجاوٹ کا اہتمام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button