اسلامی تحریکیں

اسرائیل کی جانب سے ریڈ لائنز عبور کرنے کے جواب کیلئے منصوبہ بندی کر رکھی ہے، حزب اللہ

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اسلامی مزاحمت کا پہلا محاذ تھا جس نے فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت کیلئے طوفان الاقصی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نو ماہ گزر جانے کے بعد بھی ہم اسلامی مزاحمت کے دیگر محاذوں کی طرح اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور خاص طور پر گذشتہ چند ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے خلاف مہلک کاروائیاں انجام دے چکے ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا: "غزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان کی شمولیت کے آغاز سے ہی غاصب صیہونی رژیم اور اس کے حامی ممالک نے ہم پر مزاحمتی کاروائیاں بند کر دینے کیلئے بہت دباو ڈالا اور مغربی اور امریکی ایلچی مسلسل بیروت کے دوروں میں مصروف رہے جن میں سے آخری کوشش مشرق وسطی کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن کے خصوص ایلچی عاموس ہاکسٹائن نے انجام دی۔ ان افراد نے ڈرا دھمکا کر لبنانی حکمرانوں کو اس بات کا قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ حزب اللہ لبنان پر دباو ڈال کر مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں اس کی کاروائیاں بند کروائیں لیکن یہ تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور امریکی ایلچی غزہ جنگ کے دوران پانچویں بار لبنان سے ناکام ہو کر واپس لوٹ گیا۔”

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ موجودہ جنگ درحقیقت اسلامی مزاحمتی قوتوں اور عالمی استعمار کے درمیان تاریخی ٹکراو ہے، کہا: "سب جانتے ہیں کہ غاصب صیہونی رژیم کی بنیاد عالمی استکبار نے رکھی۔ اس جعلی رژیم کی تشکیل برطانیہ کے اقدامات سے شروع ہوئی اور اس کے بعد امریکہ نے اس کام کو آگے بڑھایا۔ یہ کوششیں یورپ اور چند بڑے ممالک کی حمایت سے جاری رہیں۔ غاصب صیہونی رژیم کی تشکیل کا اصل مقصد خطے پر تسلط اور صیہونی غاصبانہ قبضے کو توسیع دینا تھا تاکہ غاصب طاقتیں خطے کے وسائل اور صلاحیتوں پر قابض ہو سکیں۔ طوفان الاقصی آپریشن، اسلامی مزاحمت کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کا مقبوضہ فلسطین پر 75 سالہ غاصبانہ قبضے کا ردعمل تھا۔ ایسی رژیم جس نے فلسطین کے تمام علاقوں پر غاصبانہ قبضہ جما لیا اور کوئی بھی اسے نقصان پہنچانے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا۔ صیہونی رژیم یہودی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کی زندگی مفلوج کر کے اس سرزمین کو تباہ کرنے کے درپے تھی۔ طوفان الاقصی آپریشن کے بہت زیادہ اثرات اور نتائج ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ طوفان الاقصی آپریشن صیہونی رژیم کو متزلزل کرنے کیلئے اہم اسٹریٹجک اقدام ثابت ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button