دنیا

ہالینڈ، عدالت کی مسجد پر حملے میں ملوث شخص کو 3 سال قید کی سزا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہالینڈ کی ایک عدالت نے مسجد پر حملے کی کوشش کرنے والے شخص کو 3 سال قید اور 1300 یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے شہر لی وارڈن میں واقع ایک مسجد پر حملے کے مرتکب شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد شواہد کی روشنی میں عدالت نے ملزم کو 3 سال قید با مشقت اور 1300 یورو جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

ملزم پر الزام تھا کہ اُس نے اپریل میں ایک مسجد کے باہر کچرے کے ڈبے پر آگ لگا کر ڈبا احاطے میں پھینکنے کی کوشش کی تھی تاکہ مسجد میں نماز ادائیگی کے لیے موجود افراد کو نشانہ بنایا جا سکے تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button