مشرق وسطی

انسانی حقوق کے دعویداروں کو ایرانی جیلوں اور قیدیوں کا مشاہدہ کرنا چاہیے

شیعہ نیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ اور ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ رئیسی نے ایران کے ٹی وی چینل ایک کے ساتھ گفتگو میں کورونا وائرس کے آغاز میں قیدیوں کو چھٹی دینے کے ایرانی عدلیہ کے اقدام کو دنیا میں بے نظیراور بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے دعویداروں کو ایرانی جیلوں اور قیدیوں کا قریب سےمشاہدہ کرنا چاہیے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدلیہ میں کام کے آغاز میں تحول اور تبدیلی پر توجہ مرکوز کی اور اس مدت میں ہماری تمام سرگرمیوں کا مرکز تحول تھا۔ کرپشن و بد عنوانی کا مقابلہ، عوام کو انصاف کی فراہمی ، قانون پر عمل ، عوام کے احترام اور کرامت پر توجہ ہماری سرگرمیوں کا حصہ رہے ہیں۔ ہم نے نعروں کو پروگراموں اور پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کی بھر پور تلاش و کوشش کی ، جسے عوام نے مشاہدہ کیا۔

عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے کرپشن و بد عنوانی کے خلاف ٹھوس اقدامات انجام دئیے اور کرپشن کے معاملے کو کبھی ٹھنڈا ہونے کی اجازت نہیں دی اور بد عنوانی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کسی ریڈ لائن کو مد نظر نہیں رکھا۔

عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس کے آغاز میں 120 ہزار قیدیوں کو چھٹی پر بھیج دیا کیونکہ قیدیوں کی جان کی حفاظت اور ان کی سلامتی ہمارے لئے مہم تھی اور ایرانی عدلیہ کا یہ اقدام دنیا میں بے مثال تھا۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے عدلیہ میں ہونے والی پیشرفت اور عوامی مشکلات کے ازالے کے سلسلے میں ہونے والی خدمات پر عدلیہ کے تمام اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

آیت اللہ رئیسی نے عوام کے ساتھ رابطہ کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ رابطہ کا مسئلہ بہت ہی اہم ہے حکام کو عوام کی بات سننی چاہیے ، عوام کو اہمیت دینی چاہیے اور عوام کے احترام و کرامت کو مد نظر رکھنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے قیدیوں کے ساتھ بھی ملاقات کرتے تھے اور ان کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کرتے تھے۔

ایران کے نو منتخب صدر نے کہا کہ کرپشن کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہےگا اور عوام کی خدمت کرنے والےاور قانون پر عمل کرنے والے حکام کو ہم عزت اور قدر کی نظر سے دیکھیں گے انھوں نے کہا ہمارے اداری نظام کو ہر قسم کی بدعنوانی سے پاک اور دور رہنا چاہیے ، عوام کی خدمت کے سلسلے میں سب سے پہلے اللہ تعالی کو مد نظر رکھنا چاہیے ، قانون پر عمل اور خلوص کے ساتھ کام کرنا چاہیے ۔ آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ عوام کی خدمت نہ کرنے والے حکام کو اپنی کوتاہی اور غفلت کے سلسلے میں جواب دینا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button