پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پشاور، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوم حسینؑ کا انعقاد

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، پشاور ڈویژن کے زیرِاہتمام سالانہ یومِ حسین (ع) بعنوان "حسینؑ امام مقاومت” کا انعقاد آغا خان آڈیٹوریم، یونیورسٹی آف پشاور میں کیا گیا۔ جس میں امام حسینؑ کی کربلا میں عظیم قربانی اور ان کے فلسفۂ مقاومت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے معروف عالم دین علامہ سید عارف حسین کاظمی نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں امام حسینؑ کی حق کے لیے بے مثال جدوجہد اور عصرِ حاضر میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کو امام حسینؑ کی قربانی اور اصول پسندی کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں اہلسنت مذہبی اسکالر مولانا سید طیب شاہ ترمذی، علامہ عابد حسین شاکری، ڈاکٹر عبدالرحمٰن خلیل اور ڈاکٹر حمیرا امبرین نے اپنے خطبات میں امام حسینؑ کی مظلومیت، صبر اور عدل و انصاف کے پیغام کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا واقعہ انسانی تاریخ کا ایسا باب ہے، جو ہر دور کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button